فیصل آباد میں موبائل پولیس اسٹیشن کی کارروائی، طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، اکتوبر میں 900 سے زائد ایف آئی آرز درج

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) مدینہ ٹاؤن میں موبائل پولیس اسٹیشن سے طلبہ کو فوری انصاف مل گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے موبائل پولیس اسٹیشن نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔فیصل آباد میں بی ایس آئی ٹی کی طلبہ نے پنک موبائل پولیس اسٹیشن میں ہراسگی کی درخواست دی۔

موبائل پولیس اسٹیشن میں موصول ہونے والی درخواست پر فوری کاروائی عمل لائی گئی۔ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن فیصل آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری۔

خواتین بلا خوف اپنی شکایات کے اندراج اور قانونی معاونت کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ ماہ موبائل پولیس اسٹیشنز میں خواتین کی درخواست پر 130 سے زائد ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ موبائل پولیس اسٹیشنز کو ماہ اکتوبر میں 2 ہزار 663 شکایات موصول ہوئیں۔

موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے 2 ہزار 348 شکایات پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا گیا۔موبائل پولیس اسٹیشنز میں موصولہ شکایات پر 900 سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔گزشتہ ماہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے 20 ہزار سے زائد کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے 900 سے زائد کرایہ داروں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ماہ اکتوبر میں موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی۔موبائل پولیس اسٹیشن سے 31 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات فراہم کی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق شہریوں کو پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے موبائل پولیس اسٹیشنز صوبہ بھر میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور پولیس خدمات ان کی دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے