لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6313 ملزمان گرفتار


لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6313 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 6092 مقدمات درج کر لیے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے2300 کلو چرس،750کلو آئس اور113 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ کارروائیوں کے دوران481 کلو بھنگ،59 کلو افیون اور26 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹریفک پولیس کی اسموگ کے خلاف اکتوبر میں ریکارڈ کارروائیاں، 67 ہزار 914 چالان جاری

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ہم منشیات سے پاک لاہور کے لیے پُرعزم ہیں اور منشیات کی خرید و فروخت اورسپلائی چین کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

سی سی پی او لاہور نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزیدتیز کرنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے