لاہور (پنجاب پوٹ) جیلانی پارک میں پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں کے لیے یوگا سنٹر بنائے گئے۔یوگا سنٹر میں صبح کے اوقات میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوگا کی مختلف مشقیں کروائی گئیں۔سرسبز فضا میں یوگا سنٹر شہریوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔

ایم ڈی احمد عثمان جاوید کے مطابق پی ایچ اے لاہور شہریوں کو صحت مند طرزِ زندگی کی طرف راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے۔جیلانی پارک کا یوگا سنٹر تمام شہریوں کے لیے مفت، ہر عمر کے افراد مستفید ہو سکتے ہیں۔ اپنی صبح کو بنائیں صحت مند، آئیے جیلانی پارک اور اپنائیں بہتر زندگی۔










