لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء جاری کر دیے گئے۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں گزشتہ ماہ 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے۔
صوبائی دارالحکومت میں 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔گزشتہ ماہ میں 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے۔1 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیورز لائسنس کی تجدید کروائی۔1 ہزار 500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔3 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔2 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے۔2 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے۔صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔صوبہ پنجاب میں سیکھ کر گاڑی چلانے کے عمل کو فروغ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 2 لاکھ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری، خواتین کیلئے 5 کاونٹر قائم کر دئیے گئے
سیکھ کر گاڑی چلانے والوں کی وجہ سے پنجاب میں مہلک حادثات میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر اور آن لائن پورٹل سے مستفید ہوں۔












