لاہور میں 2 لاکھ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری، خواتین کیلئے 5 کاونٹر قائم کر دئیے گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق طالبات کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے لئے اقدامات جاری کر دیئے گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر طالبات کے لئے دو روزہ مفت سکوٹی ڈرائیونگ ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔

طالبات شہر میں قائم 05 ڈرائیونگ اسکولز میں کہیں سے بھی فری ڈرائیونگ ٹریننگ حاصل کرسکتی ہیں۔سی ٹی او لاہور کا انچارج ڈرائیونگ سکولز کو سکولز و کالجز میں فری ٹریننگ سیشنز کے انعقاد کا بھی حکم دے دیا۔

سکولز و کالجز انتظامیہ سکوٹی ٹریننگ سیشنز کے انعقاد کے لیے لاہور ٹریفک پولیس سے بھی رابطہ کرسکتی ہے۔لبرٹی مارکیٹ، گریٹر اقبال پارک، ایل او ایس فیروزپور روڈ، آبشار اور مناواں لائنز میں سکوٹی سکولز قائم ہیں۔

WhatsApp Image 2026 10 17 at 1.22.00 PM

ایل او ایس سکول فیروزپور روڈ میں خواتین کو مکمل ڈرائیونگ ٹریننگ کورس فری کروایا جارہا ہے۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق تمام لائسنسنگ ٹیسٹنگ سینٹرز میں طالبات کے لیے الگ جین زی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

طلبہ کو دو روز تک ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی سکوٹی چلانے کی عملی تربیت دی جائے گی۔ٹریننگ سیشنز میں محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی۔لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو 10 ہزار سے زائد جووینائل پرمٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

رواں سال موٹرسائیکل سواروں کو 2 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔سڑکوں پر خواتین ڈرائیورز کے تحفظ کےلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے