پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کے لیے بڑی خبر، ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ، لائسنس اور چالان مفت چیک کرنے کی سہولت متعارف

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ٹرانسپورٹرز کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ، لائسنس اور چالان مفت چیک کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو حادثات میں ملوث ڈرائیورز کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔ ڈرائیورز کے متعلق جانچ پڑتال کی یہ سہولت صوبہ بھر میں دستیاب ہے، اور ٹرانسپورٹرز اپنے قریبی ٹریفک دفاتر سے ڈرائیورز کے بارے میں مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے ٹرانسپورٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرائیورز کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی انہیں ملازمت دیں۔ ساتھ ہی ڈرائیورز کی میڈیکل فٹنس اور ڈرائیونگ اہلیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ٹرانسپورٹرز کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ صحت مند اور تربیت یافتہ ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کی غفلت اور لاپرواہی حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے، جس کی روک تھام کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ترجمان کے مطابق رواں سال ٹریفک پولیس کے زیر انتظام سڑکوں پر مہلک حادثات میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔

محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس پنجاب کی مؤثر کاوشیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کو حادثات سے پاک بنانا اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے