لاہور (پنجاب پوسٹ) آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ کے زیر اہتمام بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔مقابلوں میں مختلف ریجنز کی بیڈمنٹن ٹیموں نے حصہ لیا۔گوجرانوالہ ریجن نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹرافی جیت لی۔

ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ریجن کی دوسری، شیخوپورہ اور بہاولپور ریجن کی مشترکہ تیسری پوزیشن آئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کی فاتحہ ٹیموں کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب کے مطابق انٹر ریجنل مقابلوں میں بہتر سے بہتر کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے پولیس ٹیموں میں شامل کیا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی عمران ارشد کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے مثبت رجحان، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایسے سپورٹس ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اطہر اسماعیل کے بقول بیڈمنٹن ٹورنامنٹ تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے باہمی تعاون، بھرپور شرکت اور بہترین انتظامات کے باعث کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔











