پی سی بی کا سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے نیا فیصلہ، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر ہی معاوضہ ملے گا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کی سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست تیار کر لی ہے، جس میں شامل کھلاڑیوں کو اپنے کنٹریکٹ کے مطابق مقررہ ڈومیسٹک میچز کھیلنا ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ ڈومیسٹک میچز نہ کھیلنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ ٹیسٹ اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو کسی بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان، عبدالصمد کپتان مقرر، ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 19 نومبر سے قطر میں شروع ہوگا۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیل سکیں گے، جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو دو لیگز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑیوں پر لیگز کھیلنے کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔


ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹس کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک سے دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے