لاہور ہائیکورٹ کا ایس ایچ او فیروز والا پر اظہارِ برہمی، ڈی پی او شیخوپورہ کل ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں ایس ایچ او تھانہ فیروز والا رانا سرور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس نے رپورٹ پیش کرنے کے طریقۂ کار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سید ظہیر حسین شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت ایس ایچ او کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر چیف جسٹس نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "آپ کو رپورٹ پیش کرنے کا ہی نہیں پتہ۔” انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اعلیٰ عدالت میں اس طرح رپورٹ پیش کی جاتی ہے؟

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کل رپورٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت کل 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے