لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سے ان کی بیٹیوں کی ملاقات کے حوالے سے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس عبہر گل نے یہ فیصلہ تحریر کیا، جس میں ملاقات کے انتظامات اور آئندہ سماعت سے متعلق اہم احکامات دیے گئے ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کریں اور آج صبح بیٹیوں کی نورین نیازی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا باقاعدہ حکم جاری کریں۔
عدالت نے عظمیٰ اور نورین نیازی کی بازیابی کی درخواست پر ہوم سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس درخواست کی سماعت 04 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب، علیمہ خان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس کیس میں عدالت نے پنجاب حکومت سے تحریری جواب اور مکمل رپورٹ پہلے ہی طلب کر رکھی ہے۔











