لاہور(پنجاب پوسٹ) ٹاؤن شپ بلاک ون میں مجاز عدالت کے سرچ وارنٹ پر این سی سی آئی اے نے لاہور زون کی ہدایت پر غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا اور 2 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لیے
ملزمان برطانوی شہریوں کو بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنیوں کا نمائندہ بن کر مالی فراڈ کا نشانہ بناتے تھے۔طیب طارق اور آمنہ طارق غیر قانونی کال سینٹر کے اہم منتظمین اور مالکان کے طور پر نامزد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن، دو اشتہاریوں سمیت 11 ملزمان گرفتار، آئس بھی برآمد
کارروائی کے دوران 28 لیپ ٹاپ، 10 ڈیسک ٹاپ اور 15 موبائل فونز سمیت 53 ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے برطانوی شہریوں کو کی جانے والی کالز کا ڈیٹا اور ڈائل اپ سافٹ ویئر بھی برآمد ہوا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون نے کہا کہ سائبر فراڈ میں ملوث کال سینٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔











