مجھے پاکستان اور جماعت اسلامی عزیز ہے، صبر و استقامت کا پہاڑ ، حمیرا طیبہ کا سابق سینیٹر مشتاق احمد سے علیحدگی کا فیصلہ ، خلع لینے کی حیران کن وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق خاتون نے ازدواجی زندگی جاری رکھنے سے انکار کیا اور اس کی وجہ بھی عدالت کے سامنے بیان کی، جسے اس فیصلے کی بنیاد قرار دیا گیا۔

عدالت کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں کی گئیں، تاہم ان تمام کوششوں کے باوجود وہ کامیاب نہ ہو سکیں اور خاتون اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران حمیرا طیبہ نے اپنے بیان حلفی میں شوہر سے نفرت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ رہنے سے صاف انکار کر دیا۔ مصالحت کی کوششیں ناکام ہونے پر فیملی کورٹ نے ان کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی۔فیملی کورٹ نے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کرتے ہوئے قرار دیا کہ حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقین کا ایک دوسرے پر کوئی دعویٰ باقی نہیں ہے۔

عدالت نے یہ بھی بتایا کہ بچوں کے نان نفقے، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعاؤں سے متعلق باقی دعویٰ واپس لے لیا گیا، جس پر عدالت نے اسے خارج کر دیا۔
اس کے علاوہ فیملی کورٹ نے حکم دیا کہ خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوائی جائے تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے