لاہور میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق، والد شدید زخمی، کار سوار گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے علاقے تھانہ ملت پارک کی حدود میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی حادثے کا شکار ہو گئے، حادثے میں 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کا والد شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کالونی گیٹ کے سامنے تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا والد اعجاز شدید زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں سال 228 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار سوار کو گرفتار کر لیا۔ زخمی اعجاز کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق بچی کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے