لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جانب سے پی بی اے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت کا پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف کے مطابق چیئرمین شکیل مقصود اور جنرل سیکرٹری میاں عامر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل، آزادی اظہار اور صحافتی اقدار کے فروغ کیلیے تعاون کری گے۔
حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ وائس چیئرمین سلمان اقبال، جوائنٹ سیکرٹری درید قریشی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔امید ہے نئے عہدیدار میڈیا انڈسٹری اور صحافتی اداروں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
شہزاد سعید چیمہ کے مطابق آزاد، ذمہ دار اور مؤثر میڈیا جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔امید ہے نئے عہدیدار ایسوسی ایشن کی مثبت روایات کو برقرار رکھیں گے۔












