لاہور، پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہ اکتوبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ ای پولیس پوسٹ ایپ کے تحت 35 لاکھ افراد کی چیکنگ

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہ اکتوبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ آگئی جس میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 35 لاکھ افراد کو چیک کیا،دوران چیکنگ 1082 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔

پنجاب بھر کی شاہرات پر 19 لاکھ گاڑیوں کو چیک کیا گیا،دوران چیکنگ 712 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر9 ہزار 894 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:درس گاہ یا ٹارچر سیل؟ بچے کی آنکھ پر ڈنڈا مارنے والا قاری گرفتار

گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1999 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی ہوئی۔شہریوں کی سہولت کے پیش نظر 4 ہزار829 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،60 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا،79عارضی و مستقل تجاوزات ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا،

40 ہزار119 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد بھی فراہم کی گئی،پولیس خدمت مراکز پر 1 ہزار947 شہریوں کو پولیسنگ خدمات فراہم کی گئی،ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 73 مقدمات درج کیے گئے،

ملزمان سے 3 رائفلز،3 گنز، 59 پسٹلز اور20482 گولیاں برآمد ہوئی۔منشیات فروشوں سے 2490 لیٹر شراب، 1740 گرام چرس، 3800 گرام بھنگ اور 3180 گرام ہیروئن برآمد کی گئی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے