جماعت اسلامی کی کوششیں رنگ لے آئیں ،پٹرولیم لیوی کی قیمتیں کم کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟ بڑی خبر آگئی

لاہور( پنجاب پوسٹ ) جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکراتی اجلاس 3 نومبر کو صبح 11 بجے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دفتر میں ہوگا۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم میں اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:‘آگیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظار "جماعت اسلامی کی دوبارہ احتجاج کی دھمکی ، حکومت نے 23 اکتوبر کو اہم اجلاس بلالیا

لیاقت بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں وہ خود، سید فراست شاہ اور انجینئر نصر اللہ رندھاوا شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سے ترکی میں ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا ہے، جس کے دوران انہیں مذاکراتی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا گیا اور ان سے رہنمائی بھی حاصل کی گئی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں عوام کے لیے وسیع ریلیف اور پیٹرولیم لیوی کے بتدریج خاتمے کے معاملے پر بات کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کا اولین مقصد عوام کو ریلیف دلانا ہے، حکومت جماعت اسلامی کو اس کا کریڈٹ نہ بھی دے تو عوام کو ریلیف ملنا ہی بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے نتیجے میں عوام کو مطلوبہ ریلیف نہ ملا تو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ترکی سے واپسی پر ملک بھر کے کارکنان سے آن لائن خطاب کریں گے اور ملتان سے لانگ مارچ کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے