پنجاب میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی، خوشاب، مظفرگڑھ اور مری میں دس ماہ کے دوران کوئی مہلک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں ٹریفک پولیس کے اقدامات کے باعث جان لیوا ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران صوبے کے تین اضلاع خوشاب، مظفرگڑھ اور مری میں کوئی جان لیوا ٹریفک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق مؤثر حکمت عملی کے باعث صوبے کے 28 اضلاع میں دس یا اس سے کم مہلک ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر 92 جان لیوا حادثات پیش آئے، جن میں سب سے زیادہ 36 حادثات ملتان جبکہ 13 ڈیرہ غازی خان میں رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہ اکتوبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ ای پولیس پوسٹ ایپ کے تحت 35 لاکھ افراد کی چیکنگ

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت انسانی جانوں کا تحفظ اور شاہراہوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ صوبے بھر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔

ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت کی ہے کہ حادثات کے خطرناک مقامات کی نشاندہی کرکے وہاں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ تیز رفتاری، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے