لاہور،پنجاب سیف سٹی کے ایم ڈی کا کنٹریکٹ بڑھا دیا گیا، اہم عہدوں پر نئی تعیناتیوں کی تیاریاں

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ایم ڈی کو حکومت نے مزید دوسال کے کنٹریکٹ کی منظوری دے دیہے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی کی سیٹ خالی ہو اور امیدواروں نے درخواستیں بھجوانا بھی شروع کر دیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب احسن یونس کو تین سال کے کنٹریکٹ پر سیف سٹی اتھاٹی کا ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا اب کنٹریکٹ نے ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب احسن یونس کو مزید دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر پولیس افسر کا سٹاف آفیسر ظاہر کرکے شہریوں کو دھوکہ دینے والا نوسرباز گرفتار

سیف سٹی اتھارٹی میں چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز کے ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی اسلام آباد تعیناتی کے بعد سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اتھارٹی پر تعیناتی کے لیے متعدد افسران نے آئی جی آفس میں درخواستیں بھجوانا شروع کر دیں تھیں،


درخواستیں شارٹ لسٹ کے بعد انٹرویو میں کامیاب ہونے والے افسر کو چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اتھارٹی تعینات کیا جائے گا۔جبکہ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر کی سیٹ پر ایک چہیتے پولیس افسر کو تعینات کروا دیا گیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے