ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں قومی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں پڑ گئی، پی سی بی کے این او سی کے منتظر کھلاڑی تاحال منظوری سے محروم

لاہور (پنجاب پوسٹ) ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے این او سی کے منتظر ہیں، تاہم تاحال کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیے جا سکے، جس کے باعث کرکٹرز پریشانی کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی، جس میں فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم اور عباس آفریدی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوم گراؤنڈ پر گرین شرٹس کا ناقابلِ شکست سفر جاری، پاکستان نے مسلسل دسویں سیریز میں شکست سے بچنے کا اعزاز حاصل کر لیا

ان کے علاوہ حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید، سلمان ارشاد، خوش دل شاہ اور حیدر علی بھی لیگ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ کی ٹیموں نے قومی کرکٹرز سے رابطہ کرکے انہیں جلد از جلد این او سی حاصل کرنے کا کہا ہے۔ دوسری جانب این او سی جاری نہ ہونے کی صورت میں ٹیمیں پاکستانی کھلاڑیوں کے متبادل تلاش کریں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے