کوٹلی ستیاں میں خلع کے نوٹس پر شوہر کا بیوی اور بیٹے پر حملہ، دونوں زخمی، ملزم فرار

مری (پنجاب پوسٹ) کوٹلی ستیاں میں خلع کے نوٹس پر شوہر نے بیوی اور بیٹے پر حملہ کر دیا۔ دونوں زخمی ہو گئے اور ملزم فرار ہو گیا۔چوکی کرور کے علاقے میں گھریلو تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خلع کا نوٹس ملنے پر طیش میں آئے شوہر نے بیوی اور بیٹے پر فائرنگ کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے بے نظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ) راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ مری پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور فائرنگ جیسے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے