پتوکی (پنجاب پوسٹ) تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں مبینہ طور پر ناجائز تعلقات سے انکار پر دیور نے بھابھی پر تیزاب پھینک دیا۔جس سے خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔متاثرہ خاتون فاطمہ کے مطابق ملزم شہباز مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا تھا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم کو غلط حرکات سے منع کرنے کے باوجود وہ باز نہ آیا۔آج ملزم شہباز نے طیش میں آکر تیزاب پھینک دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو گھر منتقل کر دیا گیا۔تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم شہباز کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔متاثرہ خاتون فاطمہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔










