پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی اکتوبر رپورٹ جاری، ہیلپ لائن 15 پر 11 لاکھ 36 ہزار سے زائد ایمرجنسی کالز موصول

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اکتوبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔پنجاب بھر سے ہیلپ لائن 15 پر مجموعی طور پر 11 لاکھ 36 ہزار 107 کالز موصول ہوئیں۔لاہور میں ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی 2 لاکھ 22 ہزار 574 کالز پر شہریوں کو بروقت معاونت فراہم کی گئی۔

س

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے 39 ہزار 769 کالز پر خواتین کو پولیس اور قانونی معاونت فراہم کی گئی۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی پر موصول ہونے والی 7 ہزار 591 کالز پر بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے گئے۔ورچوئل بلڈ بینک سروس کے ذریعے 5 ہزار 492 کالز پر شہریوں کو بلڈ ڈونرز سے رابطے میں معاونت فراہم کی گئی۔

نفسیاتی رہنمائی کی 1 ہزار 219 کالز پر شہریوں کو ماہرینِ نفسیات کی خدمات فراہم کی گئیں۔یونیورسل 15 سروس پر 472 کالز موصول ہوئیں، جن پر شہریوں کو ضروری معاونت فراہم کی گئی۔

فرسٹ ایڈ گائیڈنس سروس کے ذریعے 149 شہریوں کو ابتدائی طبی امداد سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔معلومات و رہنمائی کے سلسلے میں 2 لاکھ 267 کالز پر شہریوں کو متعلقہ خدمات سے آگاہ کیا گیا۔

ٹریفک سے متعلق 559 کالز پر شہریوں کو ٹریفک صورتحال اور دیگر امور پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کی مدد کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے