لاہور پولیس متحرک، خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) پولیس نے گلیوں،چوراہوں میں موثر پٹرولنگ جاری کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرراہِ خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے والے 02 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کی شناخت علی اقرار،افتخار کے نام سے ہوئی۔

ساندہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان گلی،محلوں میں خواتین کو قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے نجی سی سی ٹی وی کیمروں کی درجنوں ویڈیوز کو چیک کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والاموٹر سائیکل، پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق خواتین معاشرے کا اہم ستون، تحفظ یقینی بنارہے ہیں۔بچوں و خواتین سے متعلق جرائم میں کسی بھی رعایت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔خواتین اور بچوں کو کمزور سمجھنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے