اسلام آباد، فلاح عامہ کا ایک اور منصوبہ صرف 27 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا۔کشمیر چوک انڈر پاس کو جمعرات کے دن ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا اور پراجیکٹ کے اطراف مین 6000 نئے درخت اور پودے لگا دئیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے کشمیر چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی ورکرز سے ملے اور دن رات محنت پر ان کو شاباش دی اور کہا کہ آپ اصل ہیروز ہیں، جنہوں نے شبانہ روز انتھک محنت سے پراجیکٹ کو وقت سے قبل مکمل کیا۔














