ہوم گراؤنڈ پر گرین شرٹس کا ناقابلِ شکست سفر جاری، پاکستان نے مسلسل دسویں سیریز میں شکست سے بچنے کا اعزاز حاصل کر لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 باہمی اور سہ فریقی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا، قومی ٹیم نے اس دوران 9 سیریز جیتیں جبکہ ۱ ٹیسٹ سیریز ڈرا ہو گئی۔

پاکستان کو آخری مرتبہ فروری 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جس کے بعد گرین شرٹس نے گزشتہ 17 ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی اس کامیاب مہم کا آغاز مئی اور جون 2025 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: قائد اعظم ٹرافی کے گولڈ اور سلور کے سکواڈز اور شیڈول کا اعلان

اکتوبر 2025 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک، ایک سے برابر رہی، جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے دو، ایک کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

قومی ٹیم نے نومبر 2025 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین، صفر سے کلین سوئپ کیا، جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کی شرکت سے ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز بھی اپنے نام کی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین، صفر سے کلین سوئپ کیا، جبکہ ون ڈے سیریز دو، ایک سے جیت کر دونوں فارمیٹس میں اپنی برتری ثابت کی۔

یہ بھی پڑھیں: رکشہ چلا کر مزدوری کرنے والے مسٹر پتلو کون ہیں؟ میچ کھیلنے کے لیے 10 روپے تک نہ تھے، آج اتنے مشہور کیسے ہوگئے؟

حالیہ دورہ سری لنکا میں بھی پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز دو، ایک سے جیتی، جبکہ ون ڈے سہ فریقی سیریز اپنے نام کرکے مسلسل دسویں ہوم سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کی یہ کامیابیاں ہوم گراؤنڈ پر مختلف فارمیٹس میں قومی ٹیم کی مسلسل مضبوط کارکردگی کا نمایاں ثبوت ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے