ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،رواں سال 1429 افراد پکڑے گئے،کیا لاہور پولیس قانون شکنوں کو لگام دے پائے گی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ماہِ اکتوبر کے دوران 159 ون ویلرز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے شہر بھر میں ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ون ویلنگ میں ملوث 1429 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ون ویلنگ کے خلاف مہم کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

ڈویژن وار تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ گرفتاریاں ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ہوئیں جہاں 339 ون ویلرز کو پکڑا گیا۔ کینٹ ڈویژن میں 290 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 216 ون ویلرز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ون ویلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ون ویلرز اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

سی سی پی او نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن سے گریز کریں، کیونکہ یہ عمل نہ صرف ان کی اپنی زندگی بلکہ دوسرے شہریوں کے لیے بھی خطرے کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب معاشرے کی پہچان اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کی پاسداری کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے اور سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے