موبائلز سکواڈ داخلی و خارجی راستوں کی اکتوبر کی کارکردگی رپوٹ جاری، 474 ملزمان گرفتار،ایس پی موبائلز

لاہور (پنجاب پوسٹ) موبائلز سکواڈ نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 474 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر ناکوں پر سائنٹفک بنیادوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری ہے۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اکتوبر کے دوران 122 اشتہاری ملزمان، 43 عدالتی مفروران اور 24 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے، جبکہ 21 ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ اپنی شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات پر مزید 260 ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 3 پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کیے گئے، جبکہ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ، لیگی ایکٹیویسٹ مسٹر پتلو کی مہندی ، شہر رنگ حنا کی بجائے خون میں نہا گیا،بھگدڑ مچنے سے 14 زخمی،1 جان سے گیا، پولیس بھی میدان میں آگئی

ای پولیس سوفٹ ویئر کی مدد سے 2 لاکھ 4 ہزار 840 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ اسی دوران 19 ہزار 563 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ کی گئی۔ ایس پی بلال احمد نے بتایا کہ اس سوفٹ ویئر کے ذریعے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

ایس پی موبائلز کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹوں پر ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ای پولیس پوسٹیں نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو اور گجومتہ پر قائم ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے