لاہور،تیز رفتاری اور ڈرفٹنگ کرنے والوں کی خیر نہیں، ریسنگ کرتی دو گاڑیاں ناکے پر پکڑی گئیں


لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ڈرفٹنگ اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق خطرناک اور لاپروا ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی اشفاق احمد کے مطابق سی بی ڈی روڈ پر انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے پر دو گاڑیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پراڈو اور کرولا کے ڈرائیور سڑک پر ایک دوسرے کے ساتھ ریسنگ کر رہے تھے، جس سے شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔ اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ لگایا اور دونوں گاڑیوں کو روک لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈرائیورز کی شناخت رجب شہزاد اور علی عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو گاڑیوں سمیت حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مؤثر اور بروقت کارروائی پر ٹریفک پولیس کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے