لاہور میں انسدادِ سموگ آپریشن، 5 صنعتی و تجارتی یونٹس سیل، 42 گاڑیوں کے چالان

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی ای پی اے پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور محمد علی اعجاز کی زیرِ نگرانی مختلف علاقوں میں صنعتی یونٹس، باربی کیو پوائنٹس اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 5 یونٹس سیل جبکہ 42 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 13 صنعتی یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا۔ بند روڈ پر یونس فیٹ میلٹنگ اور بخاری فیٹ میلٹنگ یونٹس جبکہ گلشن راوی میں بائی جی باربی کیو اور بِلا باربی کیو کو سیل کر دیا گیا۔ نیازی اڈہ بند روڈ پر لاہوری چسکا باربی کیو بھی سربمہر کر دیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران میاں فیشن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ہڈیارہ ڈرین کے قریب ایم ایف ڈائنگ کے خلاف بھی جرمانے کی کارروائی کی گئی۔ آشیانہ روڈ پر گھابہ انڈسٹری کو نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ فیصل ایلومینیم گلشن راوی، الائے انجینئرنگ بند روڈ اور رستان ٹاول رنگ روڈ کا بھی معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی 15 ملین آبادی،1500کلومیٹر کا رقبہ ،سخت پالیسی کے باعث ہیڈ انجری کے واقعات میں 40 فیصد کمی آئی ،ٹریفک پولیس کا دعویٰ

دوسری جانب رائیونڈ، ہلوکی روڈ اور جیا بگا میں 7 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں مدنی، رانا عمر دراز، حمزہ، کے فور، ملک شہزاد، رانا فیصل اور امین برکس کلن شامل ہیں۔

ٹریفک کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 519 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں 514 ہیوی اور 5 لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں شامل تھیں۔ ان میں سے 477 گاڑیاں ماحولیاتی ضوابط کے مطابق پائی گئیں جبکہ خلاف ورزی پر 42 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 5 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں ایک لاکھ 83 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس کی مکمل رقم وصول کر لی گئی۔


محکمہ ماحولیات کی جانب سے گردوغبار پر قابو پانے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے