لاہور (پنجاب پوسٹ) جسٹس عبہر گل خان نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، نورین نیازی اور عظمی خان کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ نورین نیازی کی کل صبح اپنی دو بیٹیوں سے ملاقات کروائی جائے ۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نورین نیازی کا ہسپتال میں مکمل علاج کروایا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ علاج کے دوران 29 اکتوبر کو ہاجرہ نیازی کی ان کی والدہ سے ملاقات کروائی جا چکی ہے۔
بعد ازاں، عدالت نے نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کی نظر بندی میں توسیع کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر ڈی سی لاہور کو 4 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ۔ علیمہ خانم کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ان کی نورین نیازی سے ملاقات کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ اس کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی جائے ۔










