حافظ نعیم الرحمان کی استنبول میں اخوان المسلمون کی عالمی قیادت سے ملاقات، مسلم دنیا کے اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی پر زور

لاہور (پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے استنبول میں اخوان المسلمون کے عالمی مرشد عام صلاح عبدالحق اور مرکزی قیادت سے ملاقات کی، جس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاک افغان کشیدگی سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کی خطے میں جارحیت، ایران اور خلیجی ممالک کی صورتحال جبکہ فلسطین کے حالات اور امریکی و اسرائیلی پالیسیوں کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں جانب سے موجودہ عالمی و علاقائی حالات میں مسلم دنیا کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 11 02 at 6.38.52 PM

ملاقات میں مسلم نوجوانوں کی دینی وابستگی، اعلیٰ کردار اور فکری و اخلاقی تربیت کو بھی ناگزیر قرار دیا گیا۔ قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلم نوجوانوں کی مثبت فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی منظم گروہوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، رواں سال 3141 گینگز کے 11 ہزار سے زائد کارندے گرفتار

اس موقع پر جماعت اسلامی اور اخوان المسلمون کے درمیان باہمی روابط مزید مضبوط بنانے اور دونوں تحریکوں کے تنظیمی، تحریکی اور فکری تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں امت مسلمہ کے اجتماعی مسائل کے حل اور اسلامی تحریکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے رابطوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے