گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن پر، آر ایم سی ٹرین کا انجن ڈی ریل کیسے ہوا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن پر جی کے این (GKN) آر ایم سی ٹرین کا انجن ڈی ریل کا شکار ہو گیا۔جی کے این آر ایم سی ٹرین 18 سے 19 ویگنوں پر مشتمل لوڈ کے ساتھ صبح 5 بج کر 17 منٹ پر گڑھی شاہو سے روانہ ہوئی۔

لائن نمبر ایک پر داخلے کے دوران انجن نمبر DE-4832 کا اگلا حصہ پٹری سے اتر گیا۔ٹرین کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہونے سے ریلوے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ڈی ریلمنٹ کے فوری بعد ریلوے کرین طلب کی گئی۔ڈی ریل ہونے والے انجن کو پٹری پر لانے اور مین لائن کلیئر کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ریلوے زرائع کے مطابق ٹرین کی ڈی ریلمنٹ کے باعث مین لائن کا روٹ متاثر رہا۔تمام اَپ اور ڈاؤن ٹرینیں لوپ لائن نمبر ایک سے گزارنے کا فیصلہ کیا گیا۔اَپ اور ڈاؤن ٹرینوں کو مناسب سگنلز کے تحت لوپ لائن نمبر ایک سے گزارا گیا۔متعلقہ ریلوے اسٹیشن پر یونیورسل پوائنٹس کی سہولت موجود، دونوں اطراف سے ٹرینوں کی آمدورفت ممکن ہے۔مین لائن کی بحالی تک ٹرینوں کی آمدورفت متبادل لوپ لائن کے ذریعے جاری رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے