لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا ہے۔ہربنس پورہ پولیس کی قادر پارک کے قریب خالی پلاٹ میں کارروائی کے دوران قمار بازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار ہو گئے۔گرفتار ملزمان میں علی، عرفان، اللہ دتہ، وحید، آفتاب، شاہد، اویس، صہیب، نوید اور محمد شاہد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت ناکہ جات پر سخت چیکنگ جاری
ترجمان کینٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے قمار بازی کی رقم 42 ہزار 500 روپے برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ قمار بازی جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس برائی سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس متحرک۔قمار بازی سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔











