"مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت 96 زیر زمین ٹینکس تعمیر: ذیشان رفیق

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پروگرام مینجمنٹ یونٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود، میونسپل آفیسرز انفراسٹرکچر (ایم او آئیز) اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذیشان رفیق نے کہا کہ واٹر ٹینکس اور ڈرینز کے بعد اب ڈسپوزل سٹیشنز پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت اب تک 96 زیر زمین ٹینکس تعمیر ہو چکے ہیں۔ ان ٹینکس کی تکمیل کے بعد 51 شہروں میں 23 ملین گیلن برساتی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش حاصل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات: کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت؟

وزیر بلدیات نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی کے تحت 61 کلومیٹر طویل 115 ڈرینز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں 40 ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔

صوبائی وزیر نے باقی ماندہ ڈسپوزل سٹیشنز کے لیے اراضی جلد از جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ اگلے مون سون سے پہلے تمام اہداف حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ذیشان رفیق نے ایم او آئیز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے