ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے دوران لاہور پولیس کا جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، اکتوبر میں 245 جواری گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ماہِ اکتوبر کے دوران 245 جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال جوئے کے دھندے میں ملوث مجموعی طور پر 2 ہزار 192 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 88 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: نول پلاٹ تھانہ راوی پولیس کا ایس ایچ او طاہر بشیر وٹو کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن بیٹنگ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کڑی نظر رکھی جائے۔ جوئے کے اڈوں کی سرپرستی اور پشت پناہی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ آن لائن جوئے کی تشہیر اور سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ معاشرے کو جوئے کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے