وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ بچت (World Savings Day) پر پیغام

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ بچت (World Savings Day) پر پیغام سامنے آیا۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بچت کی عادت بہتر اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ہے۔قوموں کی معاشی ترقی میں بچت اور مالی نظم و ضبط بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔غیر ضروری اخراجات میں کمی اور وسائل کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔آج کی بچت کل کی خوشحالی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔عوام میں بچت اور مالی منصوبہ بندی کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔

مریم نواز شریف کے مطابق چھوٹی چھوٹی بچتیں مستقبل میں بڑے معاشی سہارے کا ذریعہ بنتی ہیں۔خواتین اور نوجوانوں کو مالی خودمختاری اور بچت کی عادات اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔قومی وسائل کی حفاظت اور کفایت شعاری سے ملکی معیشت مضبوط بنائی جا سکتی ہے۔بچت صرف پیسے جمع کرنے کا نام نہیں بلکہ ذمہ دارانہ طرزِ زندگی کا اظہار ہے۔خوشحال پنجاب اور مضبوط پاکستان کے لیے بچت، کفایت شعاری اور معاشی ذمہ داری کو فروغ دینا ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے