گجرانوالہ(پنجاب پوسٹ) پولیس کے مطابق ہلاک ملزم جرمن پلٹ شہری کے قتل کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھا اور اسے آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے چار نامعلوم ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اسے چھڑوانے کی کوشش کی۔ واقعے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
دوسری جانب تھانہ سٹی کامونکی پولیس نے کارروائی کے دوران راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ملزمان محمد بلال اور عبدالعظیم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان گوجرانوالہ، لاہور اور شیخوپورہ میں سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ہوا۔
ادھر تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور گوجرانوالہ میں راہزنی اور چوری کے 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم محمد عاطف کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔
سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر بھر میں ناکہ بندی جاری ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ پرامن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں











