سرائے عالمگیر ٹرین کی چار بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے کیوں اتر گئیں؟

گجرات (پنجاب پوسٹ) سرائے عالمگیر ٹرین کی چار بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے اتر گئیں۔ٹرین راولپنڈی سے لاہور کی جانب جا رہی تھی۔ٹرین پٹڑی سے اترنے کا واقعہ چواء کریالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔حادثہ کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔

لاہور اور راولپنڈی سے آنے جانے والی ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔مغل پورہ ٹرین ڈیمج کیبنز کو راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ہیوی مشینری سے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔حادثہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو سمیت ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے