پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی بورڈ کا 121 واں اجلاس، ملٹیپل سکلروسیس کے مریضوں کے لیے پروگرام منظور

لاہور (پنجاب پوسٹ)حکومت پنجاب نے ملٹیپل سکلروسیس بیماری کے مریضوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پروگرام کے تحت مریض دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

یہ فیصلہ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 121 ویں اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے شعبہ صحت میں مختلف اور منفرد منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بورڈ نے 120 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دی، جبکہ ملٹیپل سکلروسیس کے مریضوں کو سہولت دینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے شرکت کی، جبکہ ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ بورڈ ممبر پروین آغا، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق اور سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب و ممبر بورڈ ڈاکٹر زاہد پرویز بھی اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں جائیداد کی منتقلی پر بڑی تبدیلیاں، ہبہ ناموں پر سٹامپ ڈیوٹی ختم، کرایہ ناموں کے لیے فکسڈ فیس مقرر

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صحت کے شعبے میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملٹیپل سکلروسیس کے مریضوں کے علاج معالجے کے پروٹوکولز کا تعین کرنے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منتخب ہسپتالوں سے صحت کے تمام خصوصی پروگراموں کے تحت مریضوں کو اب تک 37 ارب روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے ہدایت کی کہ منتخب ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے