چونیاں: دورانِ آپریشن خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑنے کا الزام، مبینہ طبی غفلت کا معاملہ سامنے آگیا

چونیاں (پنجاب پوسٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جہاں کھوکھر اشرف کی رہائشی عظمیٰ خادم نے الزام عائد کیا ہے کہ آپریشن کے دوران ان کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں الٹراساؤنڈ کے دوران پیٹ میں تولیہ موجود ہونے کا بتایا گیا۔

بعد ازاں ایمرجنسی میں آپریشن کرکے تولیہ نکالا گیا۔دوسری جانب واقعے پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں ڈاکٹر احمد گجر کا مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے مؤقف دینے سے صاف انکار کر دیا۔متاثرہ خاتون نے ڈی سی قصور آصف رضا اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے