کاہنہ (پنجاب پوسٹ) پولیس کی بڑی کارروائی میں خواتین سے طلائی بالیاں چھیننے والے خطرناک سرغنہ گینگ کو پولیس مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ رات بوقت 1:00 بجے سب انسپکٹر عدنان رضا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جیڈو پولی پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ قائم کر رکھی تھی۔ اس دوران ون ٹو فائیو (125) موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے پولیس پر مزاحمت کرتے ہوئے تیز رفتاری سے بھاگنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:قصور: لاکھوں روپے مالیت کی 150 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد، 02 ملزمان گرفتار
تیز رفتاری کے باعث ملزمان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو قابو کر لیا۔ موٹر سائیکل ڈرائیور عرفان کی دائیں ٹانگ جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ساتھی اصغر کا دایاں بازو فرار کی کوشش کے دوران حادثے میں ٹوٹ گیا۔

اہم انکشافات
گرفتار ملزم عرفان سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین سے زبردستی طلائی بالیاں چھینتے ہوئے واضح نظر آتا ہے۔ملزمان نے تھانہ کاہنہ، رائیونڈ، چوہنگ اور مانگا منڈی کے علاقوں میں 7 مختلف وارداتوں کے دوران خواتین سے زبردستی بالیاں چھیننے کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیس سے مزاحمت اور خطرناک ڈرائیونگ پر ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دفعات 279، 353 اور 186 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او کاہنہ احسن اقبال (انسپکٹر) کے مطابق ملزمان سے مزید انٹروگیشن اور دیگر وارداتوں بابت تفتیش جاری ہے۔۔














