قصور: لاکھوں روپے مالیت کی 150 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد، 02 ملزمان گرفتار

قصور (پنجاب پوسٹ) لاکھوں روپے مالیت کی 150 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد ہونے پر 2 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ صدر قصور پولیس کی کامیاب کاروائی ہوئی۔ایس ایچ او محمد اشفاق کی سربراہی میں انچارج چوکی نور پور محمد فاروق نے ڈور بنانے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 150 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی۔ملزمان رکشہ پر ڈور کی چرخیاں قصور لیکر آ رہے تھے کہ بہادر پورہ پل روہی نالہ کے قریب ناکہ بندی کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی شناخت احمد سکنہ جماعت پورہ اور نوید سکنہ بھٹہ حاجی سوہن دین کے ناموں سے ہوئی۔

تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں ممنوعہ ڈور کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے