ڈی پی او گجرات کی ککرالی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات

گجرات ( پنجاب پوسٹ )کھاریاں میں ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے تھانہ ککرالی کے علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور شکایات ڈی پی او گجرات کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر فیصل شہزاد نے شہریوں کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا مؤثر اور میرٹ پر مبنی ازالہ یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس کی بڑی کارروائی، خواتین سے طلائی بالیاں چھیننے والے خطرناک سرغنہ گینگ مزاحمت کے بعد گرفتار

ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور انہیں انصاف کی فراہمی گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آئیں، ان کی شکایات کو سنجیدگی سے سنیں اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر کے بغیر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ڈی پی او گجرات نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو اپنی شکایات اعلیٰ پولیس حکام تک براہِ راست پہنچانے کا موقع مل سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے