بہاولنگر: چک ڈھاباں کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت چار افراد زخمی

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) نواحی علاقہ چک ڈھاباں سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا۔تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بجق جبکہ بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ سرور بی بی کے نام سے ہوئی جو زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

WhatsApp Image 2026 10 30 at 3.31.14 PM

زخمیوں میں 50 سالہ سبحان،17 سالہ عرفان،15 سالہ سدرہ اور سات سالہ آمنہ بی بی شامل ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے