عظمیٰ بخاری کا کامران مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل، جے یو آئی کو پی ٹی آئی کی بی ٹیم بننے کی کوشش نہ کرنے کا مشورہ

لاہور: ( پنجاب پوسٹ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کامران مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور عوام کا تحفظ، بالخصوص خواتین اور بچوں کی حفاظت، وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنے ردعمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خواتین پر تشدد اور بچوں سے بدسلوکی کے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں، جبکہ مریم نواز عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ مریم نواز کے کام کرنے اور ڈلیور کرنے سے صرف پاکستان تحریک انصاف ہی نہیں بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی تکلیف ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مریم نواز کے اقدامات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی کافی ہے، جے یو آئی کو اب پی ٹی آئی کی بی ٹیم بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں3 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار افراد کی افرادی قوت، بہتر زندگی اور بہتر روزگار کیلئے لوگ پنجاب آتے ہیں، مریم نواز

عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں ناجائز قبضے واگزار کروانے کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا غصہ ریاست پر کیوں نکالا جا رہا ہے، یہ بات بھی سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والی سیاست اب نہیں چلے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے وہ تمام اقدامات کریں گی جو عوام کے مفاد میں ہوں گے۔ مریم نواز کو تنقید کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

عظمیٰ بخاری کے اس ردعمل میں پنجاب حکومت کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے جے یو آئی اور پی ٹی آئی کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے