ڈیفنس ڈے سپورٹس گالا میں گولڈ میڈل جیتنے والی پنجاب پولیس والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈیفنس ڈے سپورٹس گالا میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان پولیس والی بال ٹیم کے مینجر، کوچز، ٹرینر اور کھلاڑیوں کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات سے ملاقات ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف سپورٹس آفیسر آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے،

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فاتح ٹیم کے مینیجر، کوچز، ٹرینر سمیت 12 کھلاڑیوں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا،آئی جی پنجاب کی ڈیفنس ڈے سپورٹس گالا میں والی بال ٹرافی جیتنے پر پولیس کھلاڑیوں کو مبارکباد اور شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا بڑا فیصلہ، ہیٹ الاؤنس بڑھانے کے احکامات جاری

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ مجھے قومی و بین الااقوامی سپورٹس ایونٹس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے محکمے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر فخر ہے،پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے ڈیفنس ڈے سپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

انہوں نے مزید کہا کہ میڈلسٹ پنجاب پولیس کے ایمبیسڈرز ہیں اور مزید ٹیلنٹ تلاش کر کے پاکستان پولیس سپورٹس ٹیموں کا حصہ بنائیں، پولیس سپورٹس بورڈ کے پلیٹ فارم سے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،

آئی جی پنجاب نے ڈیفنس ڈے سپورٹس گالا میں پاکستان پولیس باسکٹ بال ٹیم کو بھی چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی اسناد اور کیش انعامات دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے غذائی تحفظ کو خطرات لاحق، محفوظ اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سلمیٰ بٹ

مینیجر سب انسپکٹر زمان، کوچ کانسٹیبل محمد رفیق، اسسٹنٹ کوچ اے ایس آئی لیاقت علی، ٹرینر کانسٹیبل دلبر حسین کو تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔

والی بال ٹیم کے کھلاڑی محمد وقاص، ساجد اقبال، عامر حسن، شاہد رسول، امجد علی، عاقب سعید، احمد سلیم، محمد مغیس تعریفی اسناد و کیش انعامات حاصل کرنیوالوں میں شامل تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے