پنجاب میں ای اسپورٹس کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے پر زور

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے نوجوانوں کے لیے ای اسپورٹس کے فروغ اور جدید کھیلوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کر دی۔ ان کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں یوتھ افیئرز ونگ کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وائس چیئرمین اسپورٹس سلمان ملک، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یوتھ افیئرز ونگ کی کارکردگی اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے شعبے میں مزید اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Screenshot 2026 10 29 164404

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ای اسپورٹس کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ای اسپورٹس کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے نئے اقدامات پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ نوجوانوں کو جدید کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ جدید کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کے لیے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو جدید کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے