پنجاب پولیس میں ویٹنگ لسٹ سے بھرتی ہونے والے 2584 کانسٹیبلز کی تنخواہوں کا معاملہ حل

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گذشتہ دنوں ہونے والے کابینہ اجلاس میں ویٹنگ لسٹ سے بھرتی کانسٹیبلز کی تنخواہوں کے اجرا کی منظوری دے دی،

گزشتہ آئی جی پنجاب کے دور میں سٹینڈنگ آرڈر میں ترامیم کے ذریعے ویٹنگ لسٹ کے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے امیدواروں کی بھرتی عمل میں لائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری کیلئے فرانسیسی کمپنیوں کی دلچسپی، طویل المدتی شراکت داری پر اتفاقِ رائے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کانسٹیبلز کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت ویٹنگ لسٹ والے 2584 کانسٹیبلز کیلئے ون ٹائم ویور (One Time Waiver) کے تحت تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی،

صوبائی کابینہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ان کانسٹیبلز کی تنخواہیں جاری کرنے بارے ترمیمی سمری کی باقاعدہ منظوری دی، ترجمان پنجاب پولیس

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے