ملتان (پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی استحصال کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے پرواز نمبر PA-810 کے ذریعے متحدہ عرب امارات فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم محمد کامران گزشتہ 7 سال سے سٹی پولیس اسٹیشن راجن پور کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔










