یوم سیاہ ، پاکستان مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ،جہدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ، وزیر صحت پنجاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور ان سے یکجہتی کے عزم کی تجدید کی ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 27 اکتوبر جدوجہدِ آزادیٔ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارت نے اپنی افواج سری نگر بھیج کر اس پر قبضہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانی تاریخ کا وہ افسوسناک باب ہے جو آج بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ سیاہ کشمیر، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، وزیر لیبر پنجاب

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ہر فورم پر کشمیر کی آزادی کی حمایت کی اور آئندہ بھی اس کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

خواجہ عمران نذیر نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں ریلی، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومتِ پنجاب کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے